لاہور(کرائم رپورٹر)نواں کوٹ پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔پولیس نے 15 کال پر کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم فہد خلیل کوگرفتارکر کے اس سے ناجائز پستول اور گولیاں برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم پستول کے ساتھ ڈولہ چوک کے قریب ہوائی فائرنگ کر رہا تھا۔