سندر:معمولی تنازع پر فائرنگ، 7 شہری زخمی

محمد شاہد، شعیب، حنیف، رشید، نوید، محمد عمر اورنصیر ہسپتال منتقل 
لاہور(کرائم رپورٹر)سندر کے علاقے میں معمولی تنازع پر 3 افراد نے فائرنگ کرکے 7 شہریوں کو زخمی کردیا۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ گلی میں کھڑے ہونے کی وجہ سے لڑائی جھگڑا ہوا، محمد بوٹا، عبدالرئوف نے ساتھی کے ساتھ ملکر فائرنگ کر دی۔ محمد شاہد، شعیب، حنیف، رشید، نوید، محمد عمر اورنصیر گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔