نامعلوم افراد کی فائرنگ، نوجوان زخمی

 لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ کے علاقے میں نامعلوم افراد نیفائرنگ کرکے 18سالہ نوجوان کو زخمی کردیا پو لیس کے مطابق زخمی احمد کو طبی امداد کیلئے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا نوجوان کو ٹانگ پر گولی لگی حالت خطرے سے باہر ہے اہلخانہ نے بیان دیا کہ احمد گھر کے باہر کھڑا تھا کہ اس دوران نامعلوم شخص نے گولی ماری معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں جلد حقائق سامنے آئیں گے۔