چوری بڑی واردات کا سراغ، مرکزی ملزم دھرلیاگیا

گرفتار ملزم سے چوری شدہ 18 لاکھ کا سونا اور 70 ہزار نقدی برآمد 
 لاہور(کرائم رپورٹر)ساندہ پولیس نے نقب زنی/چوری کی بڑی واردات کا سراغ لگا کر مرکزی ملزم گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق دو روز قبل ساندہ کے ایک گھر میں نقب زنی کی سنگین واردات پیش آئی تھی جس میں ملزم گھر سے 18 لاکھ مالیت کا سونا اور 70 ہزار روپے نقدی چوری کر کے فرار تھاساندہ پولیس نے گزشتہ روز ملزم تنویر کو پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گرفتار کر کے اس سے چوری شدہ 18 لاکھ کا سونا اور 70 ہزار نقدی برآمد کر کے اسے مزید تفتیش کے لیے انوسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا