قلعہ گجر سنگھ :ہوائی فائرنگ ، 2وکلا گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)قلعہ گجر سنگھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 2ایڈوکیٹ کو گرفتار کرلیا پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا بتایا گیا ہے کہ قلعہ گجر سنگھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے ایڈوکیٹ میاں بلال اور محمد عمر کو گرفتار کرلیا ایس ایچ او قلعہ گجر سبگھ رانا قادر کے مطابق پولیس کی مدعیت میں دونوں ایڈوکیٹ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے میاں بلال عبداللہ ایڈوکیٹ ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا پر بھی اسلحہ کی نمائش کرتا ہے ایڈوکیٹ میاں بلال نے وکلاء￿  الیکشن میں بھی ہوائی فائرنگ کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آئیں تھیں پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔