جھوٹا مقدمہ ، سب انسپکٹر نوکری سے فارغ

مغلپورہ میں تعینات سب انسپکٹر اللہ دتہ نیطارق یونس پر مخالفین سے پیسے لے کر منشیات کا جھوٹا مقدمہ درج کیا 
لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ مغلپورہ میں تعینات سب انسپکٹر کو منشیات کا جھوٹا مقدمہ درج کرنے پر نوکری سے فارغ کر دیا گیا بتایا گیا ہے کہ مغلپورہ میں تعینات سب انسپکٹر اللہ دتہ کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا موصوف نے طارق یونس نامی شہری پر مخالفین سے پیسے لے کر منشیات کا جھوٹا مقدمہ درج کیا اور اسے جیل بھیج دیا جس پر طارق یونس نے انکوائری کے لئے درخواست تو دائر کی ساتھ ہی ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں مذکورہ اہلکاروں کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست بھی دے ڈالی ذرائع کے مطابق انکوائری میں گنہگار ہونے پر ڈی آئی جی آپریشن لاہور فیصل کامران نے اللہ دتہ کو نوکری سے برخاست کر دیا ذرائع کے مطابق واقعہ کے اندراج مقدمہ کی درخواست پینڈنگ ہے جس پر تاحال کوئی کارروائی سامنے نہ آئی ہے البتہ صوبائی دارالحکومت میں کالی بھیڑوں کی جانب سے منشیات کے جھوٹے مقدمات درج کرنے پر کارروائیاں جاری ہیں