اسلام آباد:خاتون لیکچرر کو ہراساں کرنے پر پروفیسر نوکری سے فارغ

وفاقی محتسب نے پروفیسرڈاکٹر اسحاق کو10لاکھ روپے جرمانہ کردیا‘8لاکھ خاتون کو دینے کا حکم
 اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی اردو یونیورسٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈاکٹر حافظ اسحاق کو خاتون پروفیسر کو ہراساں کرنے پر نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔لیکچرر عروج ملک کی شکایت پر فیصلہ سنایا گیا۔ وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے پروفیسر ڈاکٹر حافظ اسحاق پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت فوزیہ وقار نے حکم دیا کہ جرمانے کی رقم میں سے 8 لاکھ روپے عروج ملک کو ادا کیے جائیں جبکہ 2 لاکھ قومی خزانے میں جمع کروائے جائیں۔