سروسز ہسپتال میں ڈاکٹر فائق نے امن و امان کو نقصان پہنچایا ،کہ ڈاکٹر راشد نے ایمرجنسی میں مریض سے بدتمیزی کی
لاہور(کرائم رپورٹر) سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی میں جھگڑے کے واقعہ پر محکمہ صحت پنجاب نے دو ڈاکٹرز کو نوکری سے فارغ کردیا۔محکمہ سپیشلائزڈ کے مطابق سروسز ہسپتال میں ڈاکٹر فائق نے جھگڑے سے امن و امان کو نقصان پہنچایا ہے ، ڈاکٹر فائق کی آئندہ دو سال کے لیے ٹریننگ بھی معطل رہے گی۔ ڈاکٹر فائق کو پوسٹ گریجوایٹ ٹریننگ کا تمام وظیفہ واپس کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر راشد نے سروسز ہسپتال ایمرجنسی میں مریض سے بدتمیزی کی،ڈاکٹر راشد نے جھگڑے کے واقعہ کو مزید بگاڑا تھا۔