ساہیوال(خصوصی رپورٹ)ڈی پی او عثمان ٹیپو کی محکمانہ کارروائی، سب انسپکٹر کو ملازمت سے فارغ کردیا۔ تھانہ غلہ منڈی میں تعینات سب انسپکٹر محبوب خان کے خلاف عوامی شکایات، غفلت اور فرائض میں کوتاہی کے الزامات تھے۔ ڈی پی او محمدعثمان ٹیپو نے محکمانہ کارروائی میں الزامات ثابت ہونے پر سب انسپکٹرمحبوب خان کو ایک درجہ تنزلی کرکے اسسٹنٹ سب انسپکٹر بنایا اور بعد ازاں اسے ملازمت سے برطرف کر نے کے احکامات جاری کیے۔ڈی پی او محمدعثمان ٹیپو کا کہنا تھا کہ عوامی شکایات ،غفلت اور فرائض میں کوتاہی پر کسی بھی پولیس افسر واہلکارکو ہرگز معافی نہیں دی جائیگی اور اس کے خلاف محکمانہ سخت ایکشن لیاجائے گا۔