واشنگٹن (آئی این پی )امریکی ریاست انڈیانا کے شہر والپاریسو سے تعلق رکھنے والا 10سالہ بچہ اپنی رضاعی ماں کے وزن کی وجہ سے انتقال کرگیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈکوٹا لیوی اسٹیونز نامی بچے کی موت اس وقت ہوئی جب اس کی 154کلوگرام کی رضاعی ماں جینیفر لی ولسن مبینہ طور پر اس پر کچھ منٹوں تک بیٹھی رہی۔رپورٹس کے مطابق جینیفر لی کا خیال تھا کہ 41کلو گرام کا بچہ جھوٹی تکلیف کا ڈراما کررہا ہے اور اپنا درد بڑھا چڑھا کر پیش کررہا ہے، اسی لیے وہ اس کے چیخنے کے باوجود اس کے اوپر سے نہ ہٹی لیکن اس سارے معاملے میں بچہ اپنی جان گنوا بیٹھا جس کے بعد 48 سالہ جینیفر کو اس کے لے پالک بچے کے قتل میں 6 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔