واشنگٹن(آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر وہ ٹک ٹاک کی پابندی کی مدت میں دوسری بار بھی اضافہ کر دیں گے، تاہم انہیں یقین ہے کہ اس کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے دفتر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔صحافی کے سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ بڑھائی گئی 75 دن کی مدت میں ٹک ٹاک کی فروخت کا معاملے طے پا جائے گا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر کسی بھی مسئلے کی وجہ سے ٹک ٹاک کی فروخت کی ڈیل نہیں ہوپاتی تو ان کے پاس مدت بڑھانے کا اختیار موجود ہے۔