لبنان نے ایران کی پروازوں پر پابندی میں غیر معینہ مدت تک توسیع کردی

 بیروت (آئی این پی ) لبنان نے ایران کی پروازوں پر پابندی میں غیر معینہ مدت تک توسیع کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لبنانی ایوان صدر کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایران آنے اور جانے والی پروازوں کے شروع ہونے کے حوالے سے کچھ بتائے بغیر پروازوں پر پابندی کا حکم دیا گیا ہے۔ایوان صدر کے مطابق یہ فیصلہ صدر جوزف عون کی زیر صدارت وزارتی اجلاس کے دوران کیا گیا جس میں وزیر اعظم، وزیر دفاع، خارجہ امور، داخلہ اور ٹرانسپورٹ کے وزراء نے شرکت کی تھی۔