واشنگٹن ( آن لائن )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وینزویلا کے ساتھ جنگ کے امکان کو اب بھی زیر غور رکھا جا رہا ہے۔ یہ انٹرویو NBC نیوز کے ساتھ شائع ہوا۔ تاہم فوری طور پر اس رپورٹ کی تصدیق نہیں ہوسکی اور وائٹ ہاؤس نے بھی اس حوالے سے کوئی فوری تبصرہ نہیں کیا