میانمار: سائبر فراڈ سے منسلک 10 ہزار افراد کو تھائی لینڈ ڈی پورٹ کرنے کی تیاری

 ینگون(آئی این پی )میانمار کی ملیشیا نے کہا ہے کہ وہ سائبر فراڈ کے غیر قانونی مراکز کے خلاف کریک ڈائون کے طور پر اپنے زیر کنٹرول علاقے میں ان فراڈز سے منسلک 10 ہزار افراد کو تھائی لینڈ بھیجنے کی تیاری کر رہی ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میانمار کے سرحدی علاقوں میں سائبر فراڈ کے مراکز میں اضافہ ہوا ہے، اور ان میں غیر ملکی کام کرتے ہیں جنہیں اکثر انسانی اسمگلنگ کے ذریعے یہاں لایا جاتا ہے، اور کام کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔