تھائی لینڈ: میانمار سے غیرقانونی ملک میں داخل ہونیوالے 70 روہنگیا مہاجرین گرفتار

 بنکاک(آئی این پی )تھائی لینڈ میں 30 بچوں سمیت 70 مہاجرین کو گرفتار کرلیا گیا جو میانمار سے غیرقانونی طور پر ملک میں داخل ہونے والے روہنگیا افراد ہیں۔غیرملکی خبر رساںادارے کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے حکام نے بتایا کہ 30 بچوں سمیت 70 غیرملکیوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جن کے بارے میں شک ہے کہ وہ میانمار سے غیرقانونی طریقے سے تھائی لینڈ میں آنے والے روہنگیا مہاجرین ہیں جو حال ہی میں وہاں سے بے دخل ہونے والے افراد میں شامل ہیں۔