انٹرنیٹ کے ذریعے ملازمت کا جھانسا دے کر بلایا گیا، بعدازاں غیرقانونی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جاتا تھا
نئی دہلی(آئی ا ین پی ) بھارت اپنے ان 300کے قریب شہریوں کو واپس لے گیا ہے جن کو ملازمت کا لالچ دے کر جنوب مشرقی ایشیا کے مختلف ممالک میں دھوکے سے بلایا گیا تھا۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ ان ممالک میں میانمار بھی شامل ہے، جہاں سے انہیں انٹرنیٹ کے ذریعے ملازمت کا جھانسا دے کر بلایا گیا اور بعدازاں غیرقانونی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔انڈیا کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ میانمار اور تھائی لینڈ میں انڈین سفارت خانوں نے مقامی حکام کے تعاون سے تقریبا 300 شہریوں کی محفوظ واپسی کو یقینی بنایا، اور ان کو انڈین ایئر فورس کے ایک جہاز کے ذریعے ملک پہنچایا گیا۔