بنکاک(آئی این پی ) تھائی لینڈ نے میانمار پر ماہی گیروں کے جہازوں پر حملوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میانمار کی بحریہ نے تھائی ماہی گیری کے دو بحری جہازوں کو نشانہ بنایا۔ حملے میں ایک ماہی گیر ہلاک اور31 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق تھائی وزارت خارجہ کا کہناہے کہ ماہی گیروں کی رہائی کے لیے میانمار کے حکام کے ساتھ رابطہ کر رہے ہیں۔