ریاض(آئی این پی سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنمائوں نے دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی پریس ایجنسی نے اتوار کو رپورٹ میں بتایا ہے کہ کہ سعودی وزیرد فاع شہزادہ خالد بن سلمان نے اپنے امریکی ہم منصب کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔دونوں رہنمائوں نے سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات، دفاعی شعبے میں سٹریٹجک تعاون بڑھانے، باہمی مفادات کے حصول کے لیے تعاون کے فروغ کے ساتھ ساتھ عالمی امن اور سکیورٹی کی بنیادیں قائم کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔