پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کا ٹیلی فون پر رابطہ‘مستقبل میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ نے مستقبل میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیاہے۔ترجمان دفترِخارجہ کے مطابق نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔نائب وزیرِ اعظم/وزیرِ خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے تمام حل طلب مسائل کو بات چیت اور روابط کے ذریعے جلد از جلد حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا