قطر اور ایران کے وزرائے دفاع کا رابطہ، خطے کی سیکیورٹی پر مشاورت

دوحہ(آئی این پی )قطر کے نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ مملکت برائے دفاعی امور شیخ سعود بن عبدالرحمن بن حسن آل ثانی سے ایران کے قائم مقام وزیرِ دفاع میجر ابن رضا نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔قطری وزارتِ دفاع کے مطابق دونوں رہنمائو ں نے خطے کی تازہ سیکیورٹی صورتِ حال کا جائزہ لیا اور موجودہ حالات میں باہمی رابطوں اور مشترکہ تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا