سعودی و ایرانی وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ: خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ریاض(آئی این پی )سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دونوں رہنمائوں نے خطے کی صورت حال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ عباس عراقچی نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کو امریکا سے ہونے والے جوہری مذاکرات سے بھی آگاہ کیا۔سعودی وزیر خارجہ نے ایران امریکا مذاکرات کو خوش آئند قرار دیا۔