وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی نے راولپنڈی کے مضافاتی علاقے میں واقع ایک امام بارگاہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے بیان میں کہا کہ عبادت گاہ پر خودکش حملہ بزدلانہ اور انسانیت سوز جرم ہے، جبکہ اس طرح کے حملے انسانیت دشمنی کی بدترین مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا ناقابلِ معافی فعل ہے۔وزیراعلیٰ نے واقعے میں معصوم جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا، جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت اس افسوسناک واقعے میں متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوت سے جاری رکھی جائے گی۔