بلوچستان میں جھل مگسی ڈیزرٹ جیپ ریلی 2025 رنگا رنگ تقریبات کے ساتھ کامیابی سے اختتام پذیر

بلوچستان میں جھل مگسی ڈیزرٹ جیپ ریلی 2025 رنگا رنگ تقریبات کے ساتھ کامیابی سے اختتام پذیر

بلوچستان میں منعقد ہونے والی جھل مگسی ڈیزرٹ جیپ ریلی 2025 اپنے رنگا رنگ، منظم اور سنسنی خیز مقابلوں کے ساتھ کامیابی سے اختتام پذیر ہو گئی۔

 ریلی کے دوران آف روڈ چیلنج مقابلے نہایت دلچسپ اور سنسنی خیز رہے، جس میں شریک ڈرائیورز نے اپنی مہارت، رفتار اور جرات کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ریلی میں مجموعی طور پر 51 ڈرائیورز نے حصہ لیا، جن میں دو خواتین ریسرز بھی شامل تھیں۔ مختلف کیٹیگریز کے سخت اور تکنیکی چیلنجز نے شائقین کو محظوظ کیا اور مقابلوں کے دوران زبردست جوش و خروش دیکھنے کو ملا۔اختتامی تقریب میں گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی اور مختلف کیٹیگریز کے فاتح ڈرائیورز میں انعامات تقسیم کیے، ان کی شاندار کارکردگی کو سراہا گیا۔

ریلی کے دوران ایف سی بلوچستان (نارتھ) اور ضلعی سول انتظامیہ کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے، جس کے باعث ایونٹ نہایت پرامن، محفوظ اور خوش اسلوبی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔جھل مگسی ڈیزرٹ جیپ ریلی نے نہ صرف موٹر اسپورٹس کے فروغ میں کردار ادا کیا بلکہ بلوچستان کی مثبت شناخت اور سیاحت کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کیا۔