کوٹ ادومیں 10ویں تھل ڈیزرٹ ریلی کا آغاز آج سے ہوگا، جو 9 نومبر تک جاری رہے گی۔
ریلی کے دوران گاڑیوں کا معائنہ، رجسٹریشن، ٹیگنگ اور میڈیکل کا عمل شام 3 بجے تک کوٹ ادو کے چھانگہ مانگہ ٹیلہ پر مکمل کیا جائے گا۔ یہ ریلی 200 کلومیٹر پر مشتمل ہے اور ضلع لیہ اور کوٹ ادو کو شامل کرتی ہے۔تقریب کے اہم پروگرام میں 7 نومبر کو کوالیفائنگ راؤنڈ، 8 نومبر کو سٹاک کیٹیگری ریس، اور ثقافتی رات اور فائر ورکس کا انعقاد شامل ہے۔ 9 نومبر کو پریپیئر ڈ، خواتین، بگی اور کواڈ بائیک کی ریسز ہوں گی، اور اس روز ہی فیصل سٹیڈیم مظفرگڑھ میں انعامات کی تقریب ہوگی۔
یہ ایونٹ ٹی ڈی سی پی اور ضلعی حکومتی اداروں کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے، اور اس موقع پر شہریوں کی تفریح کے لیے 8 نومبر کو ضلع بھر میں مقامی چھٹی کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے اس کی تصدیق کی ہے۔