میکسیکو سٹی میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ عالمی فٹ بال کا میلہ سج گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، صدر پی ایف ایف سید محسن گیلانی کی قیادت میں ایک دو رکنی پاکستانی وفد نے بھی اس تاریخی موقع پر فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب اور آفیشل ڈنر میں پاکستان کی نمائندگی کی۔صدر میکسیکو کا کہنا ہے کہ افتتاحی تقریب میں دنیا بھر کی فٹ بال قیادت نے شرکت کی، اور یہ عالمی ایونٹ یادگار اور تاریخی انداز میں منایا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فیفا ورلڈ کپ کو کامیابی سے منعقد کرنے کے لیے تمام وسائل اور کوششیں بروئے کار لائیں گے۔
فیفا صدر جیانی انفینٹینو نے شاندار افتتاحی تقریب اور غیر معمولی عزم پر صدر میکسیکو کا شکریہ ادا کیا، اور ورلڈ کپ کے شریک میزبان ممالک امریکہ اور کینیڈا کے انتظامات کو بھی سراہا۔اس موقع پر پاکستانی وفد نے دیگر ممالک کی فٹ بال ایسوسی ایشنز کے حکام سے اہم ملاقاتیں کیں، جن میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی شامل ہے۔