وفاقی حکومت بجلی صارفین سے اضافی 9 روپے فی یونٹ فیس وصول کرنے کی تجویز

وفاقی حکومت بجلی صارفین سے اضافی 9 روپے فی یونٹ فیس وصول کرنے کی تجویز

وفاقی حکومت نے بجلی صارفین پر اضافی مالی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے اور مارکیٹ آپریشن فیس میں 9 روپے فی یونٹ اضافہ متوقع ہے۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (CPPA) نے نیپرا میں درخواست دائر کی ہے کہ مارکیٹ آپریشن فیس کو بجلی کے ٹیرف میں شامل کر کے صارفین سے وصول کیا جائے۔ذرائع کے مطابق نیپرا نے CPPA کی درخواست پر سماعت 23 دسمبر کو مقرر کی ہے۔ منظوری ملنے کی صورت میں ڈسکوز صارفین سے یہ فیس لازمی وصول کریں گے، جس سے صارفین پر اضافی مالی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔