وفاقی حکومت بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے مختلف اقدامات پر غور کر رہی ہے، جن میں انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے معاہدوں میں تبدیلی اور ٹیکسوں میں کمی شامل ہے۔
حکومت کا مقصد بجلی کی قیمتوں میں 10 روپے فی یونٹ تک کمی کرنا ہے۔بگاس کے 8 پاور پلانٹس کے ٹیرف میں تبدیلی سے حکومت کو 238 ارب روپے کی بچت متوقع ہے، جو سالانہ 8 ارب روپے بنتی ہے۔ مزید 16 آئی پی پیز کے معاہدوں میں تبدیلی سے 481 ارب روپے کا فائدہ ہوگا، جس سے صارفین کو ریلیف ملے گا۔اس کے علاوہ، حکومت بجلی بلوں پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنے کے لیے بھی اقدامات پر غور کر رہی ہے، کیونکہ سالانہ 800 ارب روپے سے زائد بجلی بلوں پر ٹیکسوں سے حاصل ہوتے ہیں۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بجلی کا ٹیرف کم ہوگا اور آئی پی پیز کے معاملات بھی جلد حل ہو جائیں گے۔حکومت کی یہ کوششیں بجلی کی قیمتوں میں کمی اور صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے جاری ہیں۔