خیبرپختونخوا میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن جاری ہے، جس پر پیسکو کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ صورتحال جنریشن شارٹ فال کے باعث پیدا ہوئی ہے۔
ترجمان کے مطابق فورسڈ لوڈ مینجمنٹ کا مقصد صارفین کو مہنگے خام تیل سے پیدا ہونے والی بجلی کے اضافی مالی بوجھ سے بچانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے باعث بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی ہے۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت بجلی کی طلب اور رسد میں واضح فرق موجود ہے۔ پیسکو کی مجموعی طلب تقریباً 2000 میگاواٹ ہے جبکہ سپلائی 1351 میگاواٹ تک محدود ہے، جس کے باعث شارٹ فال پیدا ہوا ہے۔
ترجمان کے مطابق اسی کمی کے باعث شیڈول کے علاوہ بھی 3 سے 4 گھنٹے اضافی لوڈ مینجمنٹ کی جا رہی ہے۔ ادارے کی کوشش ہے کہ لوڈشیڈنگ کو کم سے کم رکھا جائے تاکہ عوام کو کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔انہوں نے مزید کہا کہ جیسے ہی جنریشن شارٹ فال ختم ہوگا، فورسڈ لوڈ مینجمنٹ بھی ختم کر دی جائے گی۔ صارفین سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں 118 ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔