سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی صارفین پر مزید مالی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی صارفین سے اضافی فیس وصول کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی ہے۔ اس درخواست میں سی پی پی اے نے مارکیٹنگ آپریشن کی مد میں 5 روپے 19 پیسے فی کلو واٹ اور انرجی کی مد میں 1 روپے 59 پیسے فی کلو واٹ فیس وصول کرنے کی تجویز دی ہے۔اگر نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست کو منظور کر لیا تو یہ فیس بجلی صارفین کے بلوں میں شامل ہو جائے گی، اور ہر ماہ اس فیس کی وصولی لیسکو سمیت دیگر بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیوں کے ذریعے کی جائے گی۔نیپرا نے اس درخواست پر سماعت 29 جنوری کو مقرر کر دی ہے۔