جھنگ ( خصوصی رپورٹ )سی سی ڈی سے مبینہ مقابلہ ،سابق صدر ڈسٹرکٹ بارجھنگ منیر سدھانہ کے قتل کا ملزم ہلاک ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی)پنجاب کی ٹیم کی حراست سے گرفتار ملزم عمران قریشی عرف مانی شاہ کو اس کیموٹرسائیکل سوار ساتھیوں نے چھڑوا لیا۔پولیس رپورٹ کے مطابق گوجرہ روڈ پرپولیس اور موٹر سائیکل سواروں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ رکنے پرسرچ آپریشن کید وران ملزم عمران اور مانی شاہ ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوچکا تھا۔لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اس کے ساتھی موقع سے فرار ہو گئے،پولیس نے حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔یاد رہے ہلاک ملزم سابق صدر ڈسٹرکٹ بار منیر سدھانہ سمیت 3 افراد کے قتل میں ملوث تھا۔