سی سی ڈی کی ٹیم ملزم فیضان باکسر کو نشاندہی کے لیے شیخوپورہ لے جا رہی تھی، ساتھیوں نے حملہ کردیا
لاہور(کرائم رپورٹر)اچھرہ کے علاقے میں سی سی ڈی کوتوالی کی جانب سے کیے گئے مبینہ پولیس مقابلے میں زیرِحراست ملزم ہلاک ہو گیا ذرائع پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت فیضان باکسر کے نام سے ہوئی ہیسی سی ڈی کی ٹیم زیرِحراست ملزم فیضان باکسر کو نشاندہی کے لیے شیخوپورہ لے جا رہی تھی کہ اس دوران ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم فیضان باکسر ہلاک ہو گیا، جبکہ اس کے ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ذرائع پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران سی سی ڈی کا کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا ہلاک ملزم کے خلاف قتل، ڈکیتی اور راہزنی سمیت سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات درج تھے۔واقعے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔