پولیس مقابلہ، زیرِ حراست ملزم ہلاک

 سی سی ڈی ٹیم برآمدگی کیلئے زین کو لے جا رہی تھی، ساتھیوں نے حملہ کر دیا اور فرار ہو گئے 
 لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی ڈی پنجاب سے مبینہ مقابلہ میں زیرِ حراست ملزم ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق سی سی ڈی کی ٹیم زین نامی ملزم کو برآمدگی کیلئے اپنے ساتھ لے کر گئے تھے کہ اسی دوران اس کے مبینہ ساتھیوں نے ٹیم پر اچانک فائرنگ کر دی جس کینتیجہ میں ملزم زین موقع پر ہلاک ہو گیا۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ حملہ آور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، ہلاک ملزم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق ملزم زین چوری، ڈکیتی اور دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا، جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔