پولیس مقابلہ،زیر حراست ڈکیتی کے 2 ملزم ہلاک

بر آمدگی کیلئے لے جا رہے تھے،3 ملزم فرار،2 فائرنگ سے مارے گئے، متعدد مقدمات میں مطلوب تھے :پولیس
الہ آباد (خصوصی رپورٹ)تحصیل چونیاں ضلع قصور کیعلاقہ الہ آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ،زیر حراست ڈکیتی کے 2 ملزم ہلاک ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ الہ آباد کے نواحی علاقے بگھیانہ میں سیدپور روڈ پر ایک روز قبل راہگیروں نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے شہری ارشد می ئو کوشدید زخمی کرنیوالے 2ڈاکو ئوں کو پکڑ لیا تھا، جنہیں بعدازاں پولیس نے حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق زیر حراست ڈکیتی کے 5ملزموں کو بر آمدگی کیلئے لے جایا جا رہا تھا کہ 3فرار ہو گئے اور 2اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے ۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزم انتہائی خطرناک اور قصور پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھے،واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔