جھنگ :پولیس مقابلہ ریکارڈ یافتہ ملزم ہلاک، ساتھی فرار

 دو مشکوک موٹرسائیکل سوار افراد نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کردی 
 فائرنگ سے صفدر عباس مارا گیا ،فرار ہونے والے ملزم کی تلاش جاری 
جھنگ،گڑھ مہاراجہ (خصوصی رپورٹ ) تھانہ گڑھ مہاراجہ کے علاقہ میں رابری اور موٹروہیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث مبینہ ملزم پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔تھانہ گڑھ مہاراجہ کے علاقہ کوٹ مپال کے قریب دو مشکوک موٹرسائیکل سوار افراد نے مبینہ طور پر پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کردی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق تعاقب کے دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا، جس کی شناخت صفدر عباس کے نام سے ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم رابری اور موٹروہیکل چوری سمیت 23 وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا۔ فرار ہونے والے ملزم کی تلاش جاری ہے۔ ڈی پی او جھنگ نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ناگزیر ہے، جبکہ عادی اور ریکارڈ یافتہ جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے جھنگ پولیس متحرک ہے۔