باقاعدگی سے کھیرا کھانے کے صحت پر انتہائی مفید اثرات

لاہور(نیٹ نیوز )کھیرا تازگی بخش، کم کیلوریز والا غذائی جزو ہے جو غذائیت، اینٹی آکسیڈنٹس اور مفید مرکبات سے بھرپور ہوتا ہے، یہ خون میں شکر کی مقدار کم کر نے، قبض سے بچانے اور وزن کو متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ کھیرے کی غذائی اہمیت کھیرا کھانا کس وقت پریشان کْن ثابت ہو سکتا ہے؟امریکی صحت و تندرستی سے متعلق ویب سائٹ ہیلتھ لائن کے مطابق کھیرے میں کیلوریز کم ہوتی ہیں لیکن یہ ضروری وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور ہوتے ہیں، چھلکے سمیت 1 تازہ 301 گرام کے کھیرے میں 45 کیلوریز، 0.3 گرام چکنائی، 11 گرام کاربوہائیڈریٹس، 2 گرام پروٹین اور 1.5 گرام فائبر ہوتا ہے، اس میں 8 گرام وٹامن سی، 49 مائیکرو گرام وٹامن کے، 39 مائیکرو گرام میگنیشیئم، 442 ملی گرام پوٹاشیئم اور 0.2 ملی گرام مینگنیز بھی شامل ہوتا ہے۔کھیرے کا 96 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہے، اس کی غذائی اہمیت کو زیادہ سے زیادہ حاصل کرنے کے لیے، اسے چھلکے سمیت کھانا بہترین ہے، چھلکا اتارنے سے فائبر کے ساتھ ساتھ کچھ وٹامنز اور معدنیات کی مقدار کم ہو جاتی ہے۔اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپوراینٹی آکسیڈنٹس ایسے مالیکیولز ہیں جو آکسیڈیشن کو روکتے ہیں، جو ایک ایسا کیمیائی عمل ہے جس سے انتہائی ری ایکٹو ایٹم بنتے ہیں جنہیں فری ریڈیکلز کہا جاتا ہے، وقت کے ساتھ یہ نقصان دہ ریڈیکلز جمع ہو کر دائمی بیماریاں جیسے کینسر، دل کی بیماری، پھیپھڑوں کی خرابی اور آٹو امیون یعنی خودکار مدافعتی نظام کی خرابیوں کا سبب بن سکتے ہیں۔پھل اور سبزیاں، بشمول کھیرے فائدہ مند اینٹی آکسیڈنٹس سے مالا مال ہوتے ہیں جو ان بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔کھیرا خاص طور پر فلیوونائڈز اور ٹیننز پر مشتمل ہوتا ہے جو فری ریڈیکلز کو بے اثر کرنے میں مدد دیتے ہیں۔جسم میں پانی کی مقدار برقرار رکھنے میں معاون پانی جسم کا درجہ حرارت منظم کرنے، فضلے کے اخراج اور غذائی اجزاء کی ترسیل کے لیے ضروری ہے، جسم میں مناسب پانی کی مقدار برقرار رکھنا میٹابولزم اور جسمانی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے، اگرچہ پانی پینا ضروری ہے، لیکن پھل اور سبزیاں جیسے کھیرا بھی روزمرہ پانی کی ضروریات پوری کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔