ڈاکوؤں نے 5شہری لوٹ لئے، 2گاڑیاں،3موٹرسائیکلیں چوری

 شادمان میں فیضان 4لاکھ ،ڈیفنس میں ارسل 3 لاکھ 60ہزار نقدی سے محروم
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی 10وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم کردئیے گئے۔مسلح ڈاکوؤں نے شادمان میں فیضان سے 4لاکھ روپے نقدی اور موبا ئل فون ،ڈیفنس میں ارسل سے 3 لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون،انارکلی میں ارجمند سے3لاکھ روپے اور موبائل فون،مانگامنڈی میں ریاض سے اڑھائی لاکھ روپے اور موبائل فون،لاری اڈا میں مبین سے2 لاکھ روپے اور موبائل فون چھین لیا۔دوسری طرف نامعلوم افراد نے فیکٹری ایریا اور ساندہ سے 2گاڑیاں جبکہ اقبال ٹاؤن ،نصیرآباد اور شالیمار سے 3موٹرسائیکلیں چوری کرلیں۔