دسمبر :بجلی چوروں سے 1کروڑ 58لاکھ کی ریکوری

لاہور (کرائم رپورٹر) لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری ،ماہ دسمبر میں بجلی چوروں سے1 کروڑ 58 لاکھ59 ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی، لیسکو ٹیموں نیایک مہینے میں 2228 مقامات سے بجلی چوری پکڑی گئی 24 لاکھ 67 ہزار سے زائد یونٹس کی بجلی چوری پکڑی گئی۔ 2228 ایف آئی آرز کی درخواستیں جمع،1161 مقدمات درج 47 بجلی چور گرفتار۔سی ای او لیسکو انجینئررمضان بٹ کا کہنا ہے کہ بجلی چوری ایماندار صارفین پر بوجھ ہے۔عوام بجلی چوری کی اطلاع 118 یا لیسکو ویب سائٹ پر دیں تاکہ قوم کے ان مجرموں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے۔