پنجاب حکومت نے فلم انڈسٹری کے فروغ کے لیے پنجاب فلم ڈویلپمنٹ اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
پنجاب کابینہ نے اس کے لیے فلم ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایکٹ 2025 کی منظوری دے دی ہے، جو پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔اتھارٹی کے تحت فلم سازی، ڈرامہ، ڈاکیومنٹری اور ڈیجیٹل کانٹینٹ کی سرپرستی کی جائے گی۔ نئی فلم پالیسی، قواعد و ضوابط اور لائسنسنگ کا جامع نظام متعارف ہوگا، اور فلمسازوں کو سہولیات، اجازت نامے اور ون ونڈ آپریشن کی سہولت فراہم کی جائے گی۔مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے خصوصی مراعات دی جائیں گی، جبکہ فلم سٹوڈیوز، فلم سٹی اور پوسٹ پروڈکشن سہولیات کے قیام کی راہ ہموار ہوگی۔
نئے ٹیلنٹ کی تربیت کے لیے فلم سکول اور ٹریننگ پروگرام بھی شروع کیے جائیں گے۔اتھارٹی فلم انڈسٹری کے لیے فنڈنگ، گرانٹس اور سبسڈی کا نظام بھی متعارف کرائے گی اور پنجاب کی ثقافت، سیاحت اور مثبت تشخص کو فلم کے ذریعے اجاگر کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، اتھارٹی فلم انڈسٹری سے متعلق شکایات اور مسائل کے حل کی مجاز ہوگی۔