پنجاب حکومت کا پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے 2 ارب روپے دینے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے 2 ارب روپے دینے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی اور ترقی کے لیے 2 ارب روپے فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چند روز قبل پاکستان فلم انڈسٹری کے وفد سے زوم میٹنگ کے دوران انڈسٹری کے مسائل اور تجاویز پر گفتگو کی تھی۔ میٹنگ میں فلم انڈسٹری کو درپیش مشکلات، مالی تعاون، اور دیگر پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔اس فیصلے کے تحت وہ فلم ساز اور ہدایت کار جن کی فلمیں ماضی میں عوامی سطح پر مقبول رہی ہیں، اس رقم کے اہل ہوں گے۔ مریم نواز نے واضح کیا کہ اس اقدام کا مقصد فلم انڈسٹری کو دوبارہ مضبوط بنانا اور ملک میں تفریحی اور ثقافتی ترقی کو فروغ دینا ہے۔یہ فیصلہ فلم انڈسٹری کے ماہرین کی جانب سے دی گئی تجاویز کی روشنی میں کیا گیا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ اس اقدام سے مقامی فلم انڈسٹری کو ایک نئی زندگی ملے گی۔