پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف مصنف محمد کمال پاشا شدید علیل، قومہ میں چلے گئے

پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف مصنف محمد کمال پاشا شدید علیل، قومہ میں چلے گئے

پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف مصنف محمد کمال پاشا شدید علیل، اہل خانہ نے پنجاب حکومت سے علاج کی اپیل کی

پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف مصنف محمد کمال پاشا شدید علیل ہیں اور ان کی حالت تشویشناک ہے، وہ علالت کے باعث قومہ میں چلے گئے ہیں۔ محمد کمال پاشا کے اہل خانہ نے ان کی صحت یابی کے لیے پنجاب حکومت سے فوری علاج کی اپیل کی ہے۔اہل خانہ کا کہنا ہے کہ محمد کمال پاشا کو دو ماہ سے بیماری لاحق ہے، تاہم اس دوران کسی حکومتی عہدیدار نے ان کی عیادت تک نہیں کی۔ وہ پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف پروڈیوسر رائٹر انور کمال پاشا کے صاحبزادے ہیں۔