وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عظیم سپاہی لانس نائیک محمد محفوظ شہید کی بے مثال جرات، شجاعت اور قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ لانس نائیک محمد محفوظ نے 1971 کی جنگ میں غیر معمولی حوصلے اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک انتہائی خطرناک مشن مکمل کیا اور شہادت کے بلند رتبے پر فائز ہوئے۔ ان کی قربانی سے محاذِ جنگ کا نقشہ بدل گیا اور دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ لانس نائیک محمد محفوظ شہید پوری قوم کے لیے حوصلے، عزم اور قربانی کی مثال ہیں، اور ان کا نام تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔ آنے والی نسلیں ان کی جرات و قربانی سے سبق حاصل کرتی رہیں گی۔