وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوات کے علاقے مٹہ میں انسدادِ پولیو ٹیم پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید لیویز اہلکار عبدالکبیر کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
سوات میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار عبدالکبیر جامِ شہادت نوش کر گئے۔محسن نقوی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ شہید عبدالکبیر نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ حاصل کیا۔انہوں نے شہید کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے خدمات انجام دینے والی ٹیم پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے متعلقہ اداروں کو ملزمان کی فوری گرفتاری اور انسدادِ پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔