صحافی پر سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی کالعدم جماعت کی تشہیر کا الزام عائد کیا گیا
ڈھاکہ (آئی این پی )بنگلا دیش میں ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں سینئر صحافی انیس عالمگیر کو گرفتار کرلیا گیا۔ غیرملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق بنگلادیشی پولیس نے بتایا کہ انہوں نے سینئر صحافی انیس عالمگیر کو مبینہ طور پر ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ صحافی پر سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی کالعدم جماعت کی تشہیر کا بھی عائد کیا گیا ہے۔ انیس عالمگیر کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت 3 دیگر افراد کے ساتھ گرفتار کیا گیا، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ٹاک شوز اور سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے پروپیگنڈا پھیلایا اور عوامی لیگ کی بحالی کی سازش کی