بنگلا دیش کے کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب کی تصویر، جوئے بنگلا کے نعرے کا خاتمہ

 ڈھاکا(آئی این پی )بنگلا دیش میں عوامی انقلاب کے نتیجے میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد سے ملک میں اہم تبدیلیاں سامنے آرہی ہیں۔بنگلا دیش کی عبوری حکومت کی جانب سے جوئے بنگلا کے نعرے کا خاتمہ کردیا گیا جبکہ کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب کی تصویر بھی ہٹادی گئی۔بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق ایپلٹ ڈویژن کے فیصلے کے بعد جوئے بنگلا کو اب قومی نعرہ نہیں سمجھا جائے گا،کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب کی تصویر ہٹانے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا ہے، بنگلا دیش جو نئے نوٹ شائع کر رہا ہے ان میں حالیہ انقلاب کی خصوصیات بھی شامل ہیں۔