جنگ بندی ہوتی ہے تو روس اور یوکرین کوامریکہ کے ساتھ بڑے تجارتی مواقع میسر آئیں گے
واشنگٹن (آئی این پی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان ممکنہ امن معاہدے کے حوالے سے رواں ہفتے مثبت پیش رفت کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن معاہدے سے خطے میں جنگ بندی کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔صدر ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ پر لکھا کہ انہیں توقع ہے کہ دونوں ممالک اس ہفتے کسی امن معاہدے پر پہنچ جائیں گے، جس سے خطے میں جنگ بندی کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ اگر جنگ بندی عمل میں آتی ہے تو روس اور یوکرین کے لیے امریکا کے ساتھ بڑے تجارتی مواقع میسر آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امن معاہدے کے بعد دونوں ممالک امریکا کے ساتھ بڑی تجارت شروع کریں گے، ترقی کریں گے اور دولت کمائیں گے