پولیس حملہ آوروں کے فلپائن کے دورے کے متعلق تحقیقات کر رہی ہے: وزارت دفاع
منیلا(آئی این پی)بونڈائی بیچ کے حملہ آور ساجد اکرم کے بھارتی پاسپورٹ پر سفر کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔فلپائن نے تصدیق کی ہے حملہ آوروں نے ساجد اکرم اور نوید اکرم نے بھارتی پاسپورٹ پر نومبر میں فلپائن کا دورہ کیا تھا۔بی بی سی کے مطابق فلپائن امیگریشن کے ترجمان نے کہا کہ 50سالہ ساجد اکرم اور 24سالہ نوید اکرم بھارتی شہریوں کے طور پر یکم نومبر کو سڈنی سے فلپائن پہنچنے، دونوں باپ بیٹے 28 نومبر کو فلپائن سے واپس چلے گئے۔بتایا گیا ہے کہ آسٹریلوی پولیس حملہ آوروں کے فلپائن کے سفر کا مقصد جاننے کیلئے تحقیقات کررہی ہے، آسٹریلوی پولیس پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ دونوں حملہ آور گزشتہ ماہ فلپائن گئے تھے۔آسٹریلوی پولیس کے مطابق ساجد اکرم اور نوید اکرم نے فلپائن میں فوجی طرز کی تربیت حاصل کی تھی۔واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق آسڑیلوی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے سڈنی واقعہ پر بھارتی حکومت سے باضابطہ رابطہ کیا ہے اور دہشت گردوں کے حوالے سے بھارتی حکام سے پوچھ گچھ کیلئے رابطہ کیا ہے۔فلپائن کی وزارت دفاع کے ترجمان آرسینیو اینڈولونگ نے بتایا ہے کہ فلپائن کی پولیس سڈنی کے بونڈائی ساحل پر ہونے والی فائرنگ سے قبل دونوں حملہ آوروں کے فلپائن کے دورے کے متعلق تحقیقات کر رہی ہے