سڈنی بیچ فائرنگ واقعہ: زخمی حملہ آور نوید اکرم پر فرد جرم عائد

 بونڈی بیچ فائرنگ کے زخمی حملہ آور پر حملہ  آور پر دہشتگردی سمیت 50 الزامات
سڈنی: (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے بونڈی ساحل پر ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں گرفتار حملہ آور پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریلین پولیس کا بتانا ہے کہ بونڈی بیچ فائرنگ کے زخمی حملہ آور پر حملہ  آور پر دہشتگردی سمیت 50 الزامات پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔دوسری جانب فلپائن کے صدارتی ترجمان کلیری کاسترو کا کہنا ہے کہ بونڈی حملہ آوروں کے فلپائن کے دوریکے دوران دہشتگرد ٹریننگ کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ان کا کہنا تھا فلپائن کو داعش کے تربیتی مرکز کے طور پر پیش کرنے کی رپورٹس کو مسترد کرتے ہیں، فلپائن کو دہشتگردی کی تربیت کے لیے استعمال کیے جانے کے دعوے کا کوئی ثبوت نہیں دیا گیا۔فلپائن کے فوجی ترجمان کرنل فرانسل پیڈیلا نے کہا کہ 2024 کے ا?غاز سے اب تک بڑے انسداد دہشتگردی ا?پریشن نہیں ہوئے، باغی گروپ منتشر ہیں اور ان کی کوئی قیادت نہیں ہیں۔یاد رہے کہ تین روز قبل سڈنی کے بونڈی ساحل پر دو مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 15 افراد کو ہلاک کیا تھا جبکہ حملے میں 40 افراد زخمی بھی ہوئے تھے، حملہ کرنے والے ایک شخص کو پولیس نے موقع پر ہی گرفتار کر لیا تھا جبکہ دوسرا پولیس کی جوابی فائرنگ میں ہلاک ہو گیا تھا۔