بونڈائی بیچ فائرنگ کا واقعہ، قاتل نوید اکرم ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش

سڈنی (آئی این پی )آسٹریلیا یمں بونڈائی بیچ کے مبینہ قاتل نوید اکرم کو  سڈنی کی ایک عدالت میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش  کیا گیا ،جو ان کی پہلی عوامی سماعت تھی۔نوید اکرم اور ان کے والد ساجد اکرم پر الزام ہے کہ انہوں نے دسمبر میں یہودی تہوار  ہنوکا کی ایک تقریب پر حملہ کیا جو تقریبا تین دہائیوں میں ملک میں ہونے والی بدترین اجتماعی فائرنگ تھی۔نوید اکرم پر دہشت گردی اور قتل کے 15 الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ حملے کے دوران ساجد کو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا