سانحہ اے پی ایس سیاہ دن،فراموش نہیں کر سکتے ، علامہ ساجد نقوی

راولپنڈی /اسلام آباد (آئی این پی )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ے کہ کہ16دسمبر 1971ء تاریخ کا وہ سیاہ دن تھا جب پاکستان کو دو لخت کر دیا گیااور 16دسمبر2014ء کے روزہی پشاور میں دہشتگردوں نے ایسا گھنائونا کھیل کھیلا کہ سانحہ اے پی ایس رونما ہو ا جس میں آرمی پبلک سکول پشاور میں تعلیم میں مشغول بچوں سمیت 140سے زائد افرادکو بے دردی سے شہید کر دیاجنہیںکبھی فراموش نہیں کر سکیں گے۔اپنے بیان یمں علامہ ساجد نقوی نے کہاکہ سقوط ڈھاکہ کے پس پردہ کئی عوامل کار فرما ہیںجسمیں بنیادی کردار 1955ء میں دستور ساز اسمبلی کا انہدام اور تیار شد ہ دستورکا راستہ روکنا ، دور اندیشی پر مبنی پالیسیاں نہ ہونے کیساتھ طاقت کو مسئلے کا حل سمجھنا اور پاکستان کے وجود سے انکاری بھارت کی سازش کا جلتی پر تیل کا کام کرنا ہے۔ زندہ قومیں تاریخ اور تلخ حقائق سے سبق سیکھتی ہیں ،سیاستدان ، مقننہ ،انتظامیہ او عدلیہ تمام سٹیک ہولڈرز کو غور کرنا ہوگا کہ ہم نے ان غلطیوں سے کیا  سبق سیکھا ؟