ری پبلکن کی جیت کے اثرات غیر متوقع طور پر دیگر خطوں پر بھی مرتب ہونگے:علامہ ساجد نقوی

 اسلام آباد(آئی این پی)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں چہرے تبدیل ہونے کی بجائے پالیسیاں تبدیل ہوں تو پھر فرق ضرور پڑے گا البتہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت نہ صرف امریکہ کیلئے بلکہ دیگر خطوں کیلئے بھی یقینی طور پر غیر متوقع اور بڑی تبدیلی ، اس کے اثرات البتہ ضرور پڑیں گے ، جنگ کے خاتمے کے اعلان پر سوال ہے کہ کیا یہ اعلان عملی شکل اختیار کرسکتا ہے ؟ ان خیالات کا اظہار قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے امریکی صدارتی انتخابات ، ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک مرتبہ پھر جیت پر رد عمل دیتے ہوئے کیا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے خبردار کرتے ہوئے کہاکہ جنگ کے خاتمے کا اعلان کیا جارہاہے مگر امہ استعمار کی چالوں سے ضرور ہوشیار رہے